دراز قد آپکی شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے، اگر آپکو قد دراز ہو تو آپ کی شخصیت جازب نظر ہو جاتی ہے۔خصوصاََ مردوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دراز قد ہوں۔ اس تحریر میں قد بڑھانے کے 5 بہترین اور سائنسی طور پر متفق طریقے شیئر کیئے جارہے ہیں ۔دوچیزیں کسی بھی انسان کے قد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایک متناسب غذا اور دوسری ورزش ۔متناسب غذا کھانے سے اور ورزش کرنے سے جسم کا گوشت بڑھتا ہے اس گوشت کو ایڈجیسٹ کرنے کے لئے ہڈیاں بھی بڑھتی ہیں جس سے ہمارے قد میں اضافہ ہوتا ہے لہٰذا ایسی خوراک کا استعمال کریں جس میں وائٹامن کیلشیم فائبر اور پروٹینز زیادہ مقدار میں ہوں قد بڑھانے میں پہلا مدد گار طریقہ ہے صحیح طریقے سے لیٹا ماہرین کاکہنا ہے کہ دن بھر کے کام کام سے ہماری ریڑھ کی ہڈی سکڑی رہتی ہے۔ صرف دس منٹ کمر کے بل سیدھا لیٹنے سے کمر کی ہڈی میں پانچ ملی میٹر کا اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ جب بھی لیٹیں ٹانگیں سیدھی کر کے لیٹیں اور سرہانہ تھوڑا اونچا رکھیں تا کہ دوران خون ٹانگوں کی طرف رہے قد بڑھانے میں مدد گار دوسرا طریقہ کھڑے ہونے یا بیٹھنے کا صحیح انداز ہے اکثر لوگ کھڑےوہنے یا بیٹھے کے دوران اپنی کمر کو جھکا کر رکھتے ہیں ایسا کرنےسے ریڑھ کی ہڈی میں مستقل جھکاؤ پیدا ہوتا ہے جو ریڑ کی ہڈی کے بڑھنے کے عمل کو متاثرکرتا ہے لہذا جب بھی کہیں بیٹھیں تو کوشش کریں آپ کی کمر کی ہڈی سیدھی رہے ۔تیسر اطریقہ ہے ورزش پہلی ورزش ہے بار پر لٹکنا یہ ایک آسان ورزش ہے کسی بار پر لٹک جائیں اور جتنی دیر ہوسکے وہاں لٹکے رہیں یہ ورزش روزانہ کئی بار کی جاسکتی ہے یہ ورزش قد بڑھانے کے لئے بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔دوسری طریقے کی ورزش میں سیدھے کھڑے ہوں پھر دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں اس طریقہ میں آپ کا سر اور گردن گھٹنوں کے پاس ہونا چاہئے قد بڑھانے کا چوتھا طریقہ ہے ہلدی اور ساگودانہ ۔یہ ہڈیوں میں پیداہونے والے گودے کو بڑھاتا ہے اور ہلدی ہڈیوں کی ساخت کے لئے بہت مفید ہے کوشش کریں رات کو دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر پئیں اور ناشتے میں ساگو دانہ کی گھیر استعمال کریں قد بڑھانے کا پانچواں طریقہ ہے تیراکی سوئمنگ قد بڑھانے کے طریقوں میں سب سے اوپر سمجھی جاتی ہے پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کھل جاتے ہیں جس سے قد بڑھانا آسان ہوجاتا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں