ہر سال دنیا بھر میں1 کروڑ 50 لاکھ افراد فالج کا شکارہوتے ہیں، اسٹروک اسپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ فرحت شعیب کا آگاہی کےعالمی دن کے موقع پر خطاب

اسلام آباد (این این آئی) اسٹروک اسپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ فرحت شعیب نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 50 لاکھ افراد فالج کا شکارہوتے ہیں۔بدھ کو فالج سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی

سیمینار میں بطور مہمان خاص شریک ہوئے ۔ اسٹروک اسپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ فرحت شعیب نے کہاکہ ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 50 لاکھ افراد فالج کا شکارہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فالج سے سالانہ 58لاکھ افراد اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 3 لاکھ 50 ہزارپاکستانی ہر سال فالج کا شکار ہوتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر میمونہ صدیقی نے کہاکہ دنیا میں ہر چار افراد میں سے ایک کو ان کی زندگی میں فالج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ متحرک رہنے سے یہ خطرہ کم ہوسکتا ہے، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر صداقت عباسی نے کہاکہ عوام میں سٹروک، فالج کے حوالے سے موثر انداز میں آگاہی دینے کی ضرورت ہیں، اکثر لوگ سٹروک بارے جانتے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ سٹروک بارے موبائل سروسز و ٹیلی ویژن پر آگاہی کیلئے پبلک میسجز چلانے کی ضرورت ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹرینز کو اس ضمن میں کردار اداکرنے کی ضروت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں