کورونا وائرس کا ہر سال سردیوں میں تیزی سے پھیلے گا اور۔۔۔سائنسدانوں کی پریشان کن تحقیق سامنے آگئی

بیروت (پی این آئی) سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سردی اور زکام کا موسم اب سردی ، زکام اور کورونا وائرس کا موسم بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان اور قطر میں سائنسدانوں کے تحقیقاتی مقالے کے مطابق معتدل موسم والے علاقوں میں سردیوں کے دوران کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا پھیلا بہت تیز تھا۔اگر یہ

پیٹرن جاری رہا تو یہ وائرس کا ہر سال سردیوں میں تیزی سے پھیلے گا اور یہ زکام اور سانس کی دیگر بیماریوں کی طرح ایک موسمی بیماری بن سکتا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ موسمی وائرس مثلا زکام اس لیے سردیوں میں زیادہ ہوتاہے کیونکہ لوگ زیادہ تر وقت بند جگہوں پر ایک دوسرے کے قریب گزارتے ہیں اور انسان کی قوت مدافعت بھی سردیوں کے دوران کمزور ہوتی ہے جب کہ زکام کا وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔لبنان کی امریکن یونیورسٹی آف بیروت کے ڈاکٹر حسن زراکت کا کہناتھا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کووڈ 19 ایک موسمی بیماری بن جائے گی۔تاہم محققین کا خیال ہے کہ یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب ہم اس وائرس کے خلاف مجموعی قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو کہ وائرس سے متاثر ہو کر یا ویکسین کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ڈاکٹر زراکت نے کہاکہ کورونا وائرس ہر سال پھیلے گا اس لیے عوام کو اس وائرس کے ساتھ زندہ رہنا سیکھنا ہو گااور اس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی دوری، صفائی اور اجتماعات سے بچنا ہوگا۔

close