پاکستان کی کرونا کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابی کویت نے وائرس کے خاتمے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کو بلا لیا

کویت سٹی (پی این آئی)کویت نے کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کو بلا لیاکویت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستانی طبی ماہرین کی قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ جلد کویت پہنچے گا۔کویتی کابینہ نے پاکستان سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کیلئے ادارہ شہری ہوا بازی کو ہدایات جاری کر دیں۔طبی ٹیم کی منتقلی کے لیے کویت کی وزارتِ صحت اور ادارہ شہری ہوا بازی کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق کویت آنے والا پاکستانی طبی عملہ 96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ اسٹاف اور 63 ٹیکنیشنز پر مشتمل ہو گا۔عرب میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ پاکستانی طبی عملہ 6 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close