کورونا وائرس کے نئے فیز کی وارننگ جاری ، کتنی عمر کے لوگ وائرس پھیلا رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے ’نئے فیز‘ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب متاثرہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے کورونا وبا کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وبا

کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب 20، 30 ، 40 سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے لوگ ہیں جنہں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی نے خبردارکرتے ہوئے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کا چیلنج ابھی باقی ہے، اب متاثر ہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے بیشتر میں کورونا وبا کی کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں ، یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے۔ڈبلیو ایچ اوکے ڈیٹا کے مطابق جاپان کے دو تہائی کورونا کیسز40 سال سے کم عمرافراد کے ہیں۔ آسٹریلیا اورفلپائن میں سامنے آنے والے کیسز میں بھی نصف سے زائد تعداد اسی عمر کے افراد کی تھی۔ کچھ ممالک جہاں کسی حد تک کرونا کے پھیلاؤ پرقابو پا لیا گیا تھا جیسے کہ نیوزی لینڈ، ویت نام اورجنوبی کوریا اب وہاں نئے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے اورکئی شہروں میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں