پاکستان کے بڑے شہر کے 70فیصد علاقوں میں کرونا کی موجودگی کا انکشاف، سیوریج کے نمونوں میں وائرس نکل آیا ‎

لاہور(پی این آئی )یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے 70فیصد تک سیوریج میں کوروناوائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ، ڈاکٹرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل پمپس سے سیمپل لئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق

یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے اسٹول ٹیسٹنگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈسپوزل پمپس کے سیمپلز میں70سے 80 فیصد کورونا وائرس پایا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرطاہریعقوب کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل پمپس سے سیمپل لئے گئے تھے، لاہور میں بہت سی جگہوں پر کورونا ہاٹ اسپاٹ موجود ہیں۔یاد رہے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) مل کر سیوریج کے نمونوں سے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا۔لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے آبادی کے لحاظ سے کم ٹیسٹ کیے گئے، اسمارٹ لاک ڈاون میں لوگوں کو علاقے بند کرنے پر تحفظات ہیں۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واسا سے مل کر سائنٹفک اسٹڈی کرنے جا رہی ہے، پنجاب حکومت کو بھی سائنٹفک اسٹڈی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close