کورونا وائرس نوجوانوں پر کیا اثر ڈالتاہے؟سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے پریشان کر دیا

ڈبلن (پی این آئی) سائنسدان اپنی تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ کورونا وائرس کے بعض متاثرہ افراد میں سونگھنے اور ذائقے کی حسیں جزوی یا مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔ اب اس حوالے سے نئی تحقیق میں مزید انکشاف سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس کا یہ اثر عمر رسیدہ افراد کی نسبت نوجوان لوگوں پر زیادہ ہوتا

ہے۔میل آن لائن کے مطابق آئرلینڈ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کئی حوالوں سے عمر رسیدہ اور نوجوان لوگوں پر مختلف طریقے سے اثرانداز ہوتا ہے۔سینٹ جیمز ہسپتال ڈبلن کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”عمر رسیدہ افراد میں کورونا وائرس کے دیگر منفی اثرات زیادہ دیکھے جا رہے ہیں جبکہ نوجوان زیادہ تر انوزمیا اور اگیوسیا کا شکار ہو رہے ہیں۔ عمر رسیدہ افراد میں کھانسی اور بخار کورونا وائرس کی بڑی علامات بن کر سامنے آ رہی ہیں جبکہ نوجوانوں میں زیادہ تر لوگوں میں سونگھنے اور ذائقے کی حسیں ختم ہونے کی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کولم کیر کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل 22سے 46سال کی عمر کے 48فیصد کورونا وائرس کے مریضوں نے کسی نہ کسی حد تک سونگھنے اور ذائقے کی حسیں متاثر ہونے کے متعلق بتایا جبکہ اس سے زائد عمر کے لوگوں میں صرف 28فیصد لوگوں نے یہ حسیں ختم ہونے کی تصدیق کی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close