کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اچھے سوتی کپڑے سے بنا ہوا گھریلو ماسک سب سے مناسب ہے

فلوریڈا(پی این آئی) امریکا کی فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مختلف طرح کے کپڑوں اور ماسک کا موازنہ کرنے کے بعد کہا ہے اچھے سوتی کپڑے سے بنا ہوا گھریلو ماسک، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں سب سے مناسب ہے بشرطیکہ اس کا سائز درست ہو اور وہ درست طریقے پر بنایا اور پہنا جائے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تین پرتوں والے فیس ماسک تجویز کیے ہیں جن کی اندرونی تہہ جاذب کپڑے کی، درمیانی تہہ کسی فلٹر کی مانند جبکہ بیرونی تہہ کسی ایسے فیبرک سے بنی ہونی چاہیے جو پانی گزرنے کے خلاف مزاحمت رکھتا ہو۔البتہ، کم وسائل میں گھریلو اشیاء سے ماسک بنا کر بھی یہ ضرورت بڑی حد تک پوری کی جاسکتی ہے۔ حالیہ تحقیق سے بھی یہی معلوم ہوا ہے کہ گھر میں صحیح طریقے پر ماسک تیار کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے اور اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوجائے تو وہ کم ترین وسائل میں بھی اس بیماری کو اپنے پیاروں تک پھیلنے سے روک سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close