مہلک مرض ایڈز اور کورونا وائرس میں کیا چیز ایک جیسی ہے؟ سائنسدانوں کے انکشاف نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے

کراچی (پی این آئی) مہلک مرض ایڈز اور کورونا وائرس میں کیا چیز ایک جیسی ہے؟ سائنسدانوں کے انکشاف نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے…. چین میں محققین نے خبردار کیا ہے کہ ایچ آئی وی (ایڈز) اور کورونا وائرس SARS-CoV2 کے انسانی قوت مدافعت پر حملہ کرنے کا ا نداز ایک جیسا ہے۔ اس انکشاف کے بعد

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ انسانوں کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا اور ایسا شاید ہمیشہ کیلئے ہو۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز اور کورونا کا وائرس انسانی جسم پر حملہ آور ہو کر خلیوں پر موجود ان اہم مارکرز کو ختم کر دیتے ہیں جو ہماری قوت مدافعت انفیکشنز کو پہچان کر ختم کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ ان مارکرز کو Histocompatibility Complex یا پھر MHC کہا جاتا ہے۔ یہ مارکرز ایسے ہی کام کرتے ہیں جیسے فوجیوں کی کوئی ٹیم فضائی حملے سے قبل لیزر کی مدد سے کسی ہدف پر نشان لگاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں