کورونا کی وباء دماغی صحت پر اثر چھوڑ جائے گی، ماہرین کی رائے، تشویش انگیز خبر

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جب سے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن لگایا ہے اس وقت سے ہی زیادہ تر لوگ کہیں نہ کہیں ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہیں۔اس صورتحال میں بے چینی اور ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ یہ ہی کہ ہم گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور دنیا

بھر میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں مزید تناؤ میں مبتلا کر رہی ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلف آئسولیشن میں موجود افراد میں کورونا وائرس کے دماغی صحت پر اثرات لمبے عرصے تک بھی رہ سکتے ہیں۔جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع کی جانے والی حالیہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے لوگوں کی دماغی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہے کہ ایپیڈیمک اور پینڈیمک دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ انسان میں ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد دماغی صحت پر منفی اثرات طویل عرصے تک بھی برقرار رہ سکتے ہیں جب کہ دماغی صحت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھریلو تشدد اور بچوں سے بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ وائرس سے 18 لاکھ 53 ہزار 183 متاثر اور 4 لاکھ 23 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close