لاہور (پی این آئی) نزلہ، زکام یا بخار کا ہونا کرونا وائرس کی علامت نہیں ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے اگر کسی شخص کو بخار اور زکام کیساتھ سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، تو یہ وائرس کی علامت ہے جس کے بعد طبی ماہرین سے رابطہ یا خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے
بڑھتے کیسز کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔اس صورتحال میں ہسپتالوں میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور مریضوں کے رش میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہر وہ شخص جسے نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت ہے، تو اس شک میں مبتلا ہے کہ کہیں اسے کرونا وائرس تو نہیں ہوگیا، اور پھر فوری ہسپتال کا رخ کر رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں کا رخ کرنا بہت خطرناک ہے۔اگر کوئی شخص تندرست بھی، تو وہ ہسپتال کا رخ کر کے، جہاں پہلے سے کئی لوگ موجود ہوں گے اور ممکنہ طور پر کوئی وائرس سے متاثرہ شخص بھی وہاں موجود ہو، اس باعث ایک تندرست شخص بھی وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت کرونا وائرس کی علامت نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی اصل علامت یہ ہے جب کسی شخص کو نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کیساتھ سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ایسا ہونے کی صورت میں یا تو ہسپتال کا رخ کرنا چاہیئے، یا خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔ دوسری جانب کرونا وائرس کی علامات والے افراد کو بروفین کا استعمال نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ دینے کی صورت میں ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں