سعودی عرب نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اہم اجلاس طلب کر لیا، بھارت کو تودعوت دیدی لیکن پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے کورونا وائرس بحران پر تعاون کے لیے جی20 کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا اعلان کر دیا۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جی 20 کے رکن ممالک کے ساتھ کورونا وائرس کے باعث اموات اور معاشی پیچیدگیوں پر قابو پانے کے سلسلے

میں تعاون کے فروغ کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔جی 20 ممالک کے رہنما انسانیت اور عالمی معیشت کے تحفظ کے لیے تعاون پر مبنی پالیسیاں ترتیب دیں گے۔ سعودی عرب پہلا عرب ملک ہو گا جو جی 20 اجلاس کی صدارت کرے گا۔ جی 20 ممالک میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، ریپبلک آف کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close