کرونا کے حوالے سے ایک ڈاکٹر کا پاکستانیوں کے نام اہم پیغام

لاہور (پی این آئی) کرونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، سکولوں کی چھٹیاں ہوئیں تو والدین نے بچوں کو بلاوجہ ہسپتالوں کے چکر لگوانا شروع کردیے ہیں جس پر ایک ڈاکٹر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر حافظ عابد حسین نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ

میں لوگوں کو یہ بتایا ہے کہ بچوں کو بلا وجہ ہسپتال نہ لایا جائے کیونکہ کرونا وائرس کیلئے سب سے خطرناک جگہ ہسپتال ہی ہے ، اس لیے اگر جب تک انتہائی مجبوری نہ ہو تب تک ہسپتالوں کا رخ کرنے سے پرہیز کیا جائے ۔ڈاکٹر عابد نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ’ معصوم عوام کو کوئی یہ بھی بتائے کہ مسجد، سکول اور یونیورسٹی سے زیادہ خطرناک جگہ ہسپتال ہے، کرونا لگنے کے حوالے سے خطرناک ترین جگہ ہسپتال ہی ہے لیکن مجبوری یہ ہے کہ علاج کی جگہ بھی یہی ہے۔ اس مجبوری کے پیش نظر خطرے کے باوجود ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ تو ڈیوٹی پر موجود ہے مگر تین تین سال پرانی بیماریوں کو لے کر ہسپتال کا چکر باجماعت اس نیت سے خدارا نہ لگائیں کہ بچوں کو چھٹی ہوگئی ہے تو ٹانسل کا آپریشن ہی کرا لیں ۔ اگر آپ کو یا بچے کو واقعی تکلیف ہو رہی ہو تبھی ہسپتال تشریف لائیں اور کم سے کم لوگ مریض کے ساتھ آئیں ورنہ ہسپتال سے دور ہی رہیں، یہ آپ اور آپ کے پیاروں کی بہتری کیلئے ہے، اللہ ہم سب پر رحم فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close