کیا ایک ساتھ کھانا کھانے سے کورونا پھیلتا ہے؟

چین (پی این آئی) کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دُنیا کے 145ممالک میں پھیل چکا ہے اور اِسی وبائی مرض کو روکنے کے لیے بہت سے ممالک حفاظتی اقدامات کرتے نظر آرہے ہیں۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے ان ممالک نے تعلیمی ادارے، اجتماعات اور عوامی مقامات کو بند

کردیا ہے۔کورونا سے 145 ممالک میں 5436 ہلاکتیں ہو گئیںدوسری جانب اِس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ ریسٹورنٹس کو بھی بند کیا جائے کیونکہ ریسٹورنٹس ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو وہاں یہ مرض ایک انسان سے دوسرے انسان میں با آسانی منتقل ہوسکتا ہے۔ریاستہائے متحدہ امریکا میں قائم سینٹر برائے مرض قابو اور روک تھام (سی ڈی پی) کے مطابق، کورونا وائرس کو ایک ایسا وبائی مرض سمجھا جا رہا ہے جو سانس کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو رہا ہے لیکن تا حال ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ ساتھ کھانا کھانے سے یہ موذی وائرس ایک سے دوسرے میں منتقل ہوا ہو۔سندھ میں شادی ہالز،درگاہیں بند کرنےکی ہدایتاُنہوں نے کہا کہ بغیر کسی تحقیق کے ریسٹورنٹس کو بند کرنا غلط ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سانس کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے جبکہ مل کے کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، ریسٹورنٹس میں جگہ جگہ ہینڈ سینیٹائزر رکھیں جائیں، اِس کے علاوہ کھانا پکاتے وقت صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور زیادہ رش والے ریسٹورنٹس جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئیواضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5 ہزار 436 ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 5 سو سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close