کوروناوائرس سے بچائو کے لیےطبی ماہرین کے انتہائی مفید مشورے

اسلام آباد(پی این آئی)کوروناوائرس سے بچاؤ کے حوالے سے طبی ماہرین کے مفید مشورے سامنے آگئے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے خود کو بچانا ہے تو قوت مدافعت بڑھانا ہوگی۔ماہرین نے مشورہ دیا کہ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، 8 سے 10 گھنٹے رات کی نیند پوری کریں اور فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز

کریں۔طبی ماہرین نے بچوں کو دودھ، انڈے، کیلے، کینو اور نارنجی جیسی غذائیت سے بھرپور غذا دیں۔انہوں نے ہینڈ سیناٹائزر استعمال کرنے اور بچوں کو اس کی تلقین کرنے کا بھی مشورہ دیا۔کوروناوائرس کے حوالے سے طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں اور پچاس سال سے کم عمر کے افراد کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے،جو وائرس کا شکار ہونے کے بعد بھی انہیں اس سے لڑ کر صحتیاب ہونے میں مدد دیتی ہے،اس لیے کورونا وائرس سے خود کو بچانا ہے تو قوت مدافعت بڑھانا ہوگی۔طبی ماہرین نے روز مرہ کی زندگی میں چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، بچوں کو پانی کی بوتلیں دیں اور کہیں کہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ رکھیں، پیاس نہ بھی لگے تو بھی تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پینے کا کہیں۔ماہرین کے مطابق کورونا وائرس ناک، کان، منہ اور آنکھ کے ذریعے سے گلے میں داخل ہوتا ہے اور زیادہ پانی پینے سے وہ پیٹ میں چلا جاتا ہے، قدرتی عمل کے ذریعے پیٹ کے اندر acids اس کو مار دیتے ہیں، گلے میں پھنسے رہنے کی صورت میں وائرس کے پھیپھڑوں میں داخل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 گھنٹے رات کی نیند پوری کریں کیونکہ جس دن نیند پوری نہ ہو اس دن بچوں کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے، بچوں کو رات گئے تک جاگنے نہ دیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں، اس میں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جس سے نیند اڑ جاتی ہے اور قوت مدافعت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔انہوں نے غیر معیاری کھانے سے متعلق کہا کہ ایک پیکٹ چپس صحت مند خوراک پر پانی پھیر دیتا ہے۔ماہرین نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ہینڈ سیناٹائزر خود بھی استعمال کریں اور بچوں کو بھی دیں بلکہ کسی ربن کے ساتھ اسے باندھ کر چھوٹے بچوں کے گلے میں لٹکادیں اور تاکید کریں کہ وہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ہاتھ کو سیناٹائزر سے صاف کرتے رہیں۔طبی ماہرین نے یہ تجویز بھی دی کہ بچوں کو پیار کرتے وقت چہرے سے چہرا ملانے سے گریز کریں اور بچوں کو سکھائیں کہ چھینک مارتے وقت بازو آگے رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close