لندن(پی این آئی) دنیا بھر میں سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے جتن کر رہے ہیں اور اب لندن کے سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے ایسے بہادر لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے جو خود کو کورونا وائرس میں مبتلا کرکے اپنے اوپر تجربات کروا سکیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس تجربے کے لیے
آمادہ ہونے والے رضاکاروں کو 3500پاؤنڈ (تقریباً 7لاکھ روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ان رضاکاروں کو کورونا وائرس کی ایک قسم میں مبتلا کیا جائے گا اور لندن میں واقع کوئین میری بائیو انٹرپرائزز انوویشن سنٹر میں تنہائی میں رکھا جائے گا جس طرح کورونا وائرس کے مریضوں کو رکھا جاتا کہ ان سے وائرس آگے نہ پھیلے۔ اس مرض میں مبتلا کرنے کے بعد ان پر تجربات اور بنائی گئی ویکسین کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے جو رضاکار اپنی خدمات پیش کریں گے ان کے پہلے ٹیسٹ کیے جائیں گے اور طبی اعتبار سے فٹ لوگوں کو ہی منتخب کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اس تحقیق کے لیے کل 24رضاکاروں کی ضرورت ہے جن کے جسم میں کورونا وائرس کی دو اقسام 0C43اور 229Eداخل کی جائیں گی۔ اس کے بعد یہ لوگ 2ہفتے تک تنہائی میں رہیں گے اور اس دوران ان کا لوگوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو گا اور وہ ورزش یا کوئی اور کام نہیں کر سکیں گے۔ ان کی خوراک بھی محدود کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر کے ماہرین میں کورونا وائرس کی دوا ایجاد کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور لندن کی اس لیبارٹری کے ماہرین کا یہ تجربہ بھی 2ارب ڈالر کی لاگت کے اسی عالمی منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت دنیا بھر میں ماہرین تجربات کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں