تجربہ کامیاب ہو گیا، کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 3 ہزا ر سے زائد افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہیں۔ اسی پر بات کرتے ہوئے

تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے جس کے بعد اس کا ایک کامیاب تجربہ جانوروں پر کیا جا چکا ہے۔اگلے مرحلے میں اس کا تجزبہ انسانوں پر کیا جا رہا ہے جس کی کامیابی کے بعد کچھ ہفتوں میں یہ ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ایک لیبارٹری نے چینی سائنسدانوں کی جاری کردہ رپورٹس کی مدد سے چند گھنٹوں میں ویکسین تیار کر لی ہے جس کے بعد اس کا کامیاب تجزبہ چوہوں پر ہو چکا ہے۔بتایا گیا ہے ویکسین سے علاج اس طرح ممکن ہے کہ جب کسی انسانی جسم میں اس ویکسین کو داخل کیا جائے گا تو وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے سیل اور اینٹی بوڈیز بنائے گا جس سے وہ کرونا وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔سمیع ابراہیم نے بتایا ہے کہ امریکہ چند ہفتوں میں یہ ویکسین بڑے پیمانے پر تیار کر لے گا جس کے بعد اسے پوری دنیا میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس لئے یہ کہنا اب غلط ہو گا کہ یہ بیماری لا علاج ہے، اس کا علاج ممکن ہے اور ہمیں اس سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس چین کے علاوہ اب دیگر ممالک میں بھی پہنچ گیا ہے ۔پوری دنیا اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کر رہی ہے اور لوگوں میں تاثر پایا جا رہا تھا کہ شاید اس کا علاج نہیں ہے۔لیکن اب امریکہ سے ایک مثبت خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کرونا وائر س کی ویکسین تیار کر لی ہے جس کا کامیاب تجزبہ جانوروں پر ہو گیا ہے اور اب انسانوں پر اس کا ٹرائل جاری ہے،ٹرائل مکمل ہونے کے بعد چند ہفتوں میں ویکسین مارکیٹ میں موجود ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close