اب اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان نے واضح اعلان کر دیا

کابل(پی این آئی) افغان طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی زمین کسی بھی ملک کے خلاف حملے میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ ہماری زمین اب صرف ہمارے استعمال میں رہے گی، اسے کسی دوسرے ملک کے خلاف حملے میں استعمال کرنے

کی اجازت نہیں ہو گی۔امریکہ کو بھی آسانی ہو گی کیونکہ اب سے ہماری زمین سے ان کی طرف کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا چاہا جو ایک مثبت پیغام ہے اور دونوں فریقین کی اسی میں بہتری ہے، اسی لئے ہماری طرف سے بھی رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ترجمان افغان طالبا ن نے اس موقع پر پاکستان اور اس کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں پاکستان کا بہت اہم کردار تھا۔مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد 18 سال سے جاری جنگ بندی ختم ہو گی۔اس کے بعد ہم اپنی سیاسی صورتحال پر غور کریں گے اور اس کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مشکور ہیں کیونکہ مذاکرات سے پہلے ہی ان کا مقصد تھا کہ افغانستان میں امن پیدا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبا ن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ نے اپنی فوجیں نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ان مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ ہماری زمین اب صرف ہمارے استعمال میں رہے گی، اسے کسی دوسرے ملک کے خلاف حملے میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔امریکہ کو بھی آسانی ہو گی کیونکہ اب سے ہماری زمین سے ان کی طرف کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close