حجاز مقدس، عازمین حج کی آمد شروع ہو گئی

مکہ مکرمہ (پی این آئی) حجاز مقدس میں مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میںعازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔دوسرا سال ہے کہ کورونا وباءکی وجہ سے عازمین حج کی بہت محدود تعداد کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق پیر کو وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گااور مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا۔اس سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔مناسک حج کی ادائیگی کے دوران مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی۔عرب میڈیا کے مطابق میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close