اس سال حج کا خطبہ کتنی زبانوں میں نشر کیا جائے گا، اردو کے بارے میں کیا فیصلہ ہوا؟

مکہ مکرمہ (پی این آئی) حرمین شریفین میں اس سال کے حج کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ حج انتظامیہ نے اس سال بھی کورونا وباء کے باعث حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہی وجہ کہ صرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہے جس کے لیے کڑی شرائط رکھی گئی ہیں۔ سعودی وزارت حج کے مطابق اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔حرمین الشریفین انتظامیہ کے مطا بق اس سال حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیےگئے ہیں۔جبکہ مسجد الحرام کے صحن کی سینی ٹائزنگ کے لیے پاند ہزار کارکنوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینی ٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close