وہ سورۃ جس میں تنگدستی کا بہترین علاج موجود ہے

حضرت عثمان بن عفان ؓ ، حضرت ابن مسعودؓ کی عیادت کو تشریف لے گئے جو مرض الموت میں مبتلا تھے ۔ حضرت عثمانؓ اس وقت عالم اسلام کے خلیفہ تھے ۔ حضرت عثمانؓ نے حضرت ابن مسعودؓ سے پوچھا ، آپ کو کس بات کا شکوہ ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ : اپنے گناہوں کا ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : کیا خواہش ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ : پرودگار کی رحمت کی ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : کس چیز کا خوف ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ : عذاب الہٰی کا ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : آپ کیلئے طبیب بلا کر لاتے ہیں ؟ حضرت ابن مسعودؓ : طبیب ( اللّہ ) نے تو ہی مجھے بیمار کیا ہے ۔ پھر آپؓ نے اللّہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تلاوت فرمائی : ترجمعہ : ـ * اس زمین پر جو کچھ بھی ہے ، فنا ہوجانے والا ہے ۔ ( الرحمٰن : 26) * کہہ دیجئے کہ ہمیں کوئی مصیبت پیش نہیں آسکتی ، مگر جو اللّہ نے ہماری قسمت میں لکھ دی ہے ۔ ( التوبہ : 51 ) حضرت عثمان بن عفان ؓ : ہم آپ کو کچھ عطیہ دیں ۔ حضرت ابن مسعودؓ : جب ضرورت تھی اس وقت آپؓ نے نہیں دیا اور اس وقت دیں گے جب میں بےنیاز ہوں ۔ یعنی موت سامنے ہے ، اس وقت مال کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ حضرت عثمان بن عفان ؓ : یہ عطیہ آپ کے بعد آپ کی لڑکیوں کے کام آئے گا ؟ حضرت ابن مسعودؓ : اس عطیے کی میری بیٹیوں کو کوئی ضرورت نہیں ۔ میں نے انہیں ان کے پرودگار کے حوالے کر دیا ہے ، وہی ان کی نگہداشت کرنے والا ہے اور میں نے انہیں ایک ایسا خزانہ دیا ہے ، جو کبھی ختم نہ ہوگا ۔ مراد اس سے ہر رات سورۂ واقعہ کی تلاوت ہے ، جو اس سورت کی تلاوت کا معمول بنائے گا ، رب تعالیٰ اس کی تمام مالی ضروریات کو پورا فرمائیں گے ۔ سورۂ واقعہ کی یہ فضیلت حضرت ابن مسعودؓ نے نبی کریم صلی اللّہ علیہ وسلم سے سن رکھی تھی ۔ چناچہ حضرت ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللّہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سُنا کہ جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے ، اسے فاقہ ہرگز نہیں آئے گا ۔ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھتا ہے ، اسے کبھی فاقہ نہیں ہوگا ۔ * جو شخص فقروفاقہ سے عاجز ہو سورۂ واقعہ اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے ، اس کی برکت سے ذلت و خواری اور تنگدستی جاتی رہے گی ۔ مال و دولت اور عزّت بڑھے گی ۔ جو ہمیشہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھتا رہے گا کبھی محتاج نہیں ہوگا ، کبھی بھوکا نہیں رہے گا ، اللّہ تعالیٰ غیب سے روزی عطا کرے گا ۔

close