نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی تین باتیں، عمل کرنے والے کے گھر رزق دروازے توڑ کر آئے گا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہےکہ جو آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت تین باتوں کا اہتمام کرے گا ،رزق اس کے دروازے توڑ کر آئے گا ،پہلی بات کہ وہ گھر میں داخل ہوتے وقت السلام و علیکم و رحمتہ اللہ کہے خواہ سامنے کوئی موجود ہو یا نہ ہو ، اس کے بعد ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص(قل ہو واللہ احد) پڑھے اور پھر مجھ پر ایک مرتبہ درودشریف پڑھے۔بزرگوں کا کہنا ہے کہ سورئہ بقرہ کی آخری دو آیتیں اور بندش سورئہ بقرہ کی

آخری دو آیتیں امن الرسول سے آخر تک رات میں سوتے وقت پڑھا کریں اس لیے کہ : سورئہ بقرہ کی آخری دو آیتیں امن الرسول سے ختم تک ایسی ہیںکہ جس گھر میں تین رات تک پڑھی جائیں شیطان اس کے قریب نہیں جاتا ۔ (ترمذی ‘نسائی‘ ان حبان‘ حاکم ‘حصن حصین) حدیث شریف میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے سورئہ بقرہ کو ایسی دو آیتوں پر مکمل فرمایا جنہیں اپنے اس خزانے سے مجھے دی ہیں، جو اس کے عرش کے نیچے ہے۔انہیں خود ہی سیکھو اور اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی سکھاؤ کیونکہ یہ آیتیں رحمت ہیں، قرآن اور دعا ہیں۔(حاکم ‘حصن حصین) حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص سورئہ بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات پڑھ لے تو یہ دونوں آیتیں اس کے لیے ہو جائیں گی: ترمذی ، حدیث نمبر:۱۸۸۲

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close