طلبا کے لئے اہم خبر ! امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے سال 2026 کے لیے فرسٹ ایئر (گیارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ ترجمان کے مطابق، امتحانات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا۔

ترجمان پشاور بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں اور حکام کی پوری کوشش ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف، منصفانہ اور ہر قسم کی بے ضابطگیوں سے پاک رکھا جائے۔

اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ تحریری امتحانات کے بعد عملی امتحانات عید الاضحیٰ کے بعد منعقد کیے جائیں گے، جن کے لیے علیحدہ سے ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔

بورڈ انتظامیہ نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ امتحانات کی تیاری پر مرکوز رکھیں اور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

اس کے ساتھ ہی والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران اپنے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close