میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو بھرنے کیلئے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے پاسنگ پرسنٹیج 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ داخلوں کا عمل 15 اپریل تک مکمل کیا جائے اور پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے، اعلامیے کے مطابق اگر نشستیں خالی رہ جائیں تو ہی نئی رعایت کا اطلاق کیا جائے گا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مستحق طلبہ کی فیسوں میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ داخلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا،کراچی بورڈ
نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ فیس سے زائد وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






