وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے 2 دن کی مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے ادارے بدستور کام کرتے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا،ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔اسی طرح آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں بھی تعطیل نہیں ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






