غیر اعلانیہ چھٹیاں اورفیسوں کا بوجھ ،والدین سراپا احتجاج

:تعلیمی اداروں میں بار بار تعطیلات کے باعث والدین پر مالی دباؤ بڑھنے لگا ہے، جہاں فیسوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ اخراجات بھی بدستور برقرار ہیں۔

 

پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول فیسوں میں 40 سے 50 فیصد تک فوری کمی کی جائے تاکہ والدین کو ریلیف مل سکے۔

کمیٹی کے صدر محمد ایوب کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں غیر اعلانیہ چھٹیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 فیصد طلبہ آن لائن کلاسز سے مؤثر طور پر مستفید نہیں ہو پا رہے، جبکہ اکثر گھروں میں ایک سے زائد بچوں کے لیے مناسب ڈیجیٹل سہولیات بھی دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے تعلیمی عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔

کمیٹی کے اراکین کے مطابق چھٹیوں کے دوران کم از کم 50 فیصد فیس معاف کی جانی چاہیے، کیونکہ نجی تعلیمی ادارے پہلے ہی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر خالق نے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے والدین کو فوری ریلیف فراہم کرے۔والدین کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ تعطیلات کے باعث اس سال درجنوں نصابی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، جبکہ آن لائن تعلیم بھی خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close