طالبعلم ہو جائیں تیار ، امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا۔

میٹرک، ایف اے، بی اے اور بی ایس سمیت تمام پروگرامز کے امتحانات ایک ہی تاریخ سے شروع ہوں گے۔ عیدالفطر کے باعث امتحانات میں 18 سے 25 مارچ تک تعطیلات ہوں گی۔

عید کی چھٹیوں کے بعد اگلا پرچہ جمعرات 26 مارچ کو ہوگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈیٹ شیٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

امتحانی مراکز میں داخلے کے لیے رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے امتحانات 13 مئی تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close