امریکا کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں کیلئے بڑی خوشخبری

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپس یو ایس۔پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں اور پروگرام کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹگری میں امریکا کی ٹاپ 50 یونیورسٹیاں شامل ہیں، جہاں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹیوشن فیس کے ساتھ اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔ دوسری کیٹگری میں 51 سے 100 نمبر تک کی یونیورسٹیاں شامل ہیں، جن کے لیے سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔

اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close