مفت تعلیم ، سکالرشپ کا اعلان ، اہل کون کو ن؟جانئے

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایجوکیشن سروسز لمیٹڈ بیکن ہاؤس کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ دی جائے گی۔

اس معاہدے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ یہ معاہدہ آئندہ تین سال تک نافذ العمل رہے گا۔

محسن نقوی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز اب کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دے سکیں گے اور یہ معاہدہ ان کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اسکالرشپ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا، اور یہ شراکت داری نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

تقریب میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا، بیکن ہاؤس کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی احمد خان، اے ڈی آپریشنز فیصل نثار، جنرل منیجر سیدہ ارم نقوی اور منیجر سپورٹس تانیا ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close