پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ ایم ڈی کیٹ دو ہزار پچیس کے سوالیہ پرچوں کا امتحان سے پہلے تجزیہ لازمی طور پر کیا جائے تاکہ نصاب سے باہر کوئی سوال شامل نہ ہو،
چھببیس اکتوبر کو ہونے والے اس امتحان کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزار ایک سو پچیس امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، امتحانات ملک بھر کے پینتیس مراکز اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں لیے جائیں گے، امتحان یونیورسٹیاں لیں گی مگر پی ایم اینڈ ڈی سی نے پالیسی، ڈھانچہ اور نیشنل آئٹم بینک تک رسائی فراہم کر دی ہے، پیپر کی تیاری، پرنٹنگ اور رازداری کے تمام مراحل پی ایم اینڈ ڈی سی کے معیار کے مطابق ہوں گے، سوالیہ پرچے صرف سرکاری گواہوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے اور ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات روز قبل جاری کیے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان امتحان کے سات روز کے اندر کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں