یونیورسٹی آف لاہور نے نیا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی امتحان میں نوے فیصد یا اس سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو مکمل فیس معاف کر کے داخلہ دیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق یہ اسکالرشپ تمام بیچلرز پروگرامز پر لاگو ہوگی اور مستحق طلبہ سے کوئی ٹیوشن فیس نہیں لی جائے گی۔ چیئرمین اویس رؤف نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قابل طلبہ کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے تاکہ مالی مسائل ان کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں