عمان حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے تئیس برس یا اس سے کم عمر کے ایف اے پاس نوجوان بیچلر ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام میں انجینئرنگ، ہیومنیٹیز، آئی ٹی، سائنس اور میڈیسن جیسے شعبے شامل ہیں۔ منتخب طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس معافی، ہر ماہ وظیفہ، سالانہ وطن واپسی کی ہوائی ٹکٹ اور تین یونیورسٹیوں و دو تعلیمی اداروں کے انتخاب کی سہولت دی جائے گی۔ درخواست کے لیے پاکستانی شہریت، حالیہ تین برس میں انٹرمیڈیٹ مکمل ہونا، طبی طور پر فٹ ہونا اور عمانی مساوات کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے، جبکہ تمام دستاویزات انگریزی میں اور مخصوص فائل سائز کے مطابق جمع کروانا ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں