سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کر دی۔
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں سکھر میں 3080 طلبہ نے مل کر سبز ہلالی پرچم کی شکل میں سب سے بڑا انسانی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ایونٹ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد مظاہرہ تھا۔
اس شاندار تقریب کے دوران فضا “پاکستان زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ کئی روز کی محنت اور مسلسل ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس طلبہ نے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ یہ تاریخی انسانی پرچم تشکیل دیا۔
تقریب کے دوران شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اور قومی یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں