بھرتیوں کے اشتہارات، نوجوانوں کے لئے بڑی خبر

وزارتِ داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق، ملک بھر سے 3 ہزار 229 مرد و خواتین کانسٹیبلز کی بھرتی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے لیے 20، 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے لیے 10 فیصد، گلگت بلتستان کے لیے 6 فیصد اور اسلام آباد کے لیے 4 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

کانسٹیبل کے عہدے کے لیے کم از کم تعلیمی معیار انٹرمیڈیٹ (ایف اے) رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے ایف سی کی تنظیم نو کر کے اسے فیڈرل کانسٹیبلری میں تبدیل کیا تھا، اور اب اس نئی ساخت کے تحت بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close