سکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے لیے نئے معیاری عملی طریقہ کار (SOPs) جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد تعلیمی ماحول کو محفوظ اور اخلاقی طور پر بہتر بنانا ہے۔

پیف حکام کے مطابق، مڈل اور سیکنڈری اسکولوں میں طلبا اور طالبات کے لیے علیحدہ اساتذہ کا تقرر لازمی ہوگا، یعنی طالبات کے لیے خواتین اساتذہ اور طلبا کے لیے مرد اساتذہ موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی اسکولوں میں فوری طور پر سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ طلبا کو ایک محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جاری کردہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ اساتذہ، عملے اور طلبا کے درمیان غیر ضروری رابطوں سے گریز کیا جائے اور چھٹی کے بعد طلبا کو اسکول میں بلا وجہ روکنے سے پرہیز کیا جائے۔ والدین کے لیے اسکول میں مناسب انتظار گاہ کا انتظام بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

پیف نے سختی سے واضح کیا ہے کہ کسی اسکول میں اگر غیر اخلاقی یا قابل اعتراض رویے کی شکایت موصول ہوئی تو اس اسکول کے لائسنس ہولڈر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close