لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے معذور، بیوہ اور طلاق یافتہ اساتذہ کے لیے قواعد و ضوابط میں نرمی کر دی ہے۔
محکمہ نے اس سلسلے میں تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کے لیے 31 اکتوبر تک تصدیقی عمل ہر صورت مکمل کرنا ہوگا۔
سیس (SIS) پورٹل پر تمام سرپلس اساتذہ کو تبادلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد یکم اگست کو تبادلے کے آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔
یہ اقدام اساتذہ کی سہولت اور تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے محکمہ تعلیم کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں