15 اگست سے اسکول کھل رہے ہیں یا نہیں؟ طالب علموں کے لئے اہم خبر آ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت تمام سرکاری و نجی اسکول 15 اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

15 اگست کو اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کم رہنے کا امکان ہے، اور اگر گرمیوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہ کی گئی تو ہفتے کے اختتام کے بعد 18 اگست سے تعلیمی سلسلہ مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔

تاہم، صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، کیونکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close