میٹرک کےپیپروں کی ری چیکنگ کیلئےشیڈول جاری

لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانی پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ امیدوار 8 اگست تک ری چیکنگ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست کا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن ہوگا، جس سے امیدوار گھر بیٹھے آسانی سے اپلائی کر سکیں گے۔ ہر پیپر کی ری چیکنگ فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اگر مارکنگ میں کوئی غلطی ثابت ہو جائے تو امیدوار کو جمع کرائی گئی فیس واپس کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close