اہم خبر ،نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعلامیے کے مطابق مختلف سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں پر امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی آسامیوں پر 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ کامیاب ہونے والوں میں مدثر حسین، راشد محمود، طلحہ طفیل، عبدالصمد اور سمن ضیاء شامل ہیں۔

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی افراد کے کوٹہ پر مینٹور/سوشل نیڈ آفیسر کی ایک آسامی پر محمد سہیل کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ (پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ) میں اسسٹنٹ کی آسامیوں پر 2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں جونیئر کلرک کی 4 اسامیوں کے لیے 23 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں محمد احسن، جویریہ شفق، اقرا بابر، اظہار احمد اور عبدالمنان قابل ذکر ہیں۔
کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 اسامیوں کے لیے 80 امیدواروں نے تحریری امتحان کامیابی سے مکمل کیا، جن میں ماریہ صغیر، سائرہ پروین، فرح اکبر، عدنان ظفر اور علی کامران شامل ہیں۔

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کی آسامیوں پر 6 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں، جن میں زین شہزاد، محمد طلحہ، غلام قاسم، اویس لیاقت اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (نارتھ و ساوتھ پنجاب) میں اسسٹنٹ انجینئر/سب ڈویژنل آفیسر کی آسامیوں پر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں زین شہزاد، کلثوم، غلام قاسم، اویس لیاقت اور حفصہ ثمین نور شامل ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر کی آسامیوں پر 3 امیدوار عمر فاروق، کسور عباس اور یاسر علی کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی آسامیوں پر 5 امیدوار—حافظ محمد عثمان، اشتیاق احمد، محمد سلیم، شعیب بٹ اور محمد سہیب—کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

پنجاب جیل خانہ جات ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی 42 آسامیوں پر کامیاب امیدواروں میں فاطمہ اقبال، محمد عمیر خان، امِ ابیہا، بشریٰ ظفر اور آمنہ سرور شامل ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں نیوٹریشنسٹ کی ایک آسامی پر محمد نعیم کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سائیکالوجسٹ کی 15 آسامیوں پر کامیاب ہونے والوں میں فاطمہ اقبال، امِ ابیہا، بشریٰ ظفر، سوائرا نور اور ایمن تنویر شامل ہیں۔

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے جلد کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے گا۔

کمیشن نے تمام کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ساتھ لائیں۔ امیدواروں کی کامیابی کی مکمل فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

سیکرٹری پی پی ایس سی، افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close