لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے یو ایس نیوز کی تازہ عالمی درجہ بندی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس میں اسے دنیا کی 630ویں بہترین جامعہ قرار دیا گیا ہے۔ یو ایم ٹی نے ایشیا میں 180ویں اور پاکستان کی 7ویں بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
یہ درجہ بندی تحقیق، علمی ساکھ، اور عالمی اثرات جیسے 13 اہم اشاریوں کی بنیاد پر کی گئی، جنہوں نے یو ایم ٹی کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا۔ مختلف شعبہ جات میں یو ایم ٹی کی کارکردگی درج ذیل ہے:
ریاضی: دنیا میں 136ویں پوزیشن
الیکٹریکل انجینئرنگ: 446ویں نمبر
فزکس: 609ویں مقام
کمپیوٹر سائنس: 768ویں پوزیشن
کیمسٹری: 862ویں درجہ
انجینئرنگ عمومی: 752ویں پوزیشن
یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے اس کامیابی پر اساتذہ، طلبہ، اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف یو ایم ٹی کی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا:
“ان شاء اللہ جلد یو ایم ٹی دنیا کی صفِ اول کی جامعات میں شامل ہو گی۔”
یہ اعزاز یو ایم ٹی کی مسلسل محنت، علمی معیار اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے مقام کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں