طالب علم ہو جائے تیار ، نتائج کا اعلان کر دیا گیا

طلبا کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے،

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کریں گے، جبکہ میٹرک کے نتائج 16 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اور اس حوالے سے ایک مراسلہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کیا جائے گا۔ بورڈز کی جانب سے پیپرز کی مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو بھی نتائج کی بروقت تیاری کے لیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

ادھر یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لیے بھی بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے، ایچ ای سی نے یونیورسٹی اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT) کی رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ بی ایس آنرز پروگرامز میں داخلے کے خواہش مند طلبا اب اس تاریخ تک آن لائن رجسٹریشن کرا کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close