طالبعلموں کیلئے اہم خبر ، نیا نصاب جاری

پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کر دیاہے جو کہ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو ہونے کا امکان ہے ، نئے جاری کیئے گئے نصاب میں 5 مضامین حیاتیات، کیمیا، طبیعیات،انگریزی،منطقی استدلال شامل ہے ۔

پیپر میں 180 ایم سی کیوزشامل جس کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، سوالات کی تقسیم 15فیصد آسان،70 درمیانی اور15 فیصد مشکل پر مشتمل ہو گی ۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کا کہناتھا کہ منفی مارکنگ نہیں ہوگی امتحان مکمل ایم سی کیوز پر مبنی ہو گا، میڈیکل میں داخلے کیلئے 55 فیصد،ڈینٹل کیلئے 50 فیصد نمبرز لازمی ہوں گے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے سوالاتی بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، بورڈز اور جامعات کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ۔

پروفیسر رضوان کا کہناتھا کہ امیدوار پی ایم اینڈ ڈی سی ویب سائٹ باقاعدگی سے اپ ڈیٹس چیک کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close