میرپور خاص میں ضمنی انتخابات کے باعث 12 اپریل کو ہونیوالے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے منسوخ کردیئے گئے۔میرپورخاص میں این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کے باعث 12 اپریل کو ہونیوالے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے منسوخ کردیئے گئے۔
تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے پرچوں کی منسوخی اور نئی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، منسوخ کئے گئے پرچے 23 اپریل کو لیے جائیں گے۔ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ انتخابات کے سلسلے میں عملے کے ٹریننگ سیشن منعقد کیے جانے کی وجہ سے پرچے منسوخ کئے گئے ہیں، این اے 213 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں