دو رکعت واجب نماز عید کی، چھ واجب تکبیروں کے ساتھ نیت کی،نیت کے بعد ہاتھ باندھ لے، اور“ سبحانک اللّھم ”پڑھ کر تین مرتبہ “اﷲ اکبر “کہے اور ہر مرتبہ تکبیر تحریمہ کی طرح دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور بعد تکبیر کے ساتھ لٹکا دے اور ہر تکبیر کے بعد اتنی دیر توقف کرے کہ تین مرتبہ “سبحانﷲ” کہہ سکیں۔
تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ لٹکانےکے بجائے باندھ لے اور” اعوذ باﷲ، بسم اﷲ” پڑھ کر سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے ، پھر رکوع اور سجدے کرکے کھڑا ہو اور دوسری رکعت میں پہلے سورہ فاتحہ اور سورت پڑھ لے، اس کے بعد تین تکبیریں اسی طرح کہے، جس طرح پہلی رکعت میں کہی ہیں، البتہ دوسری رکعت میں تیسری تکبیر کہنے کے بعد ہاتھ باندھنے کے بجائے لٹکائے رکھے اور پھر چوتھی تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں