اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ

پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کیلئے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ، سی ای او ایجوکیشن اختیارات ملتے ہی ضرورت کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرسکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اساتذہ کو ان سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا جہاں ان کی کمی ہوگی،سکولوں میں 40طلباء پر ایک ٹیچر کے فارمولے کے تحت تعداد ضرورت کو پورا کیاجائےگا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میرٹ پر ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیاں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کے بعد اختیارات سی ای اوز کو دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close