تعلیم کیلئے برطانیہ جانیوالے پاکستانی طلبا کے لئے اہم خبر

لندن : تعلیم کیلئے برطانیہ جانے والے پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی، برطانوی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکریٹری ایجوکیشن بریجٹ فلپسن کا کہنا ہے ٹیوشن فیس میں اپریل دو ہزار پچیس سے مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے گا۔ ٹیوشن فیس دو سو پچانوے پاؤنڈ اضافے کے ساتھ نو ہزار پانچ سے پینتیس پاؤنڈ ہوجائے گی۔

یونیورسٹی آف لیڈز کے طلبا کا کہنا ہے فیصلے سے غریب اسٹودنٹس متاثر ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے برطانوی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا تھا کہ تارکین وطن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پاسپورٹ پھینک کر ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

برطانیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق حکومت پناہ کی درخواستوں کے لیے ”فاسٹ ٹریک“ نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close