نجی سکولوں پر بڑی پابندی، والدین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

سندھ حکومت نے نجی سکولوں میں وصول کی جانے والی اضافی فیسوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا ۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی، کوئی بھی پرائیویٹ سکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو سکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close