اوپن یونیورسٹی،میٹرک،ایف اے کے جاری طلبہ کو داخلے کی مہلت فراہم کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک/ایف اے پروگراموں میں پہلے سے داخل)جاری طلبہ(کو اگلے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے 30۔ستمبر تک مہلت فراہم کردی ہے تاہم نئے طلبہ کے لئے اِن دونوں پروگراموں میں داخلوں کی تاریخ گزر چکی ہے۔جاری طلبہ نئی تاریخ تک یونیورسٹی کی

ویب سائٹ https://online.aiou.edu.pkپر داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے داخلہ فیس)بذریعہ چالان( الائیڈ بینک ، مسلم کمرشل بینک ، یونائیٹڈ بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراکر سٹوڈنٹ کاپی اپنے پاس سنبھال کررکھیں۔علاوہ ازیں دوسرے مرحلے کے داخلے18۔اکتوبر تک جاری ہیں۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، بی بی اے، اے ڈی ای ، بی ایس ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، بی ایڈ اور سرٹیفکیٹ سطح کے کورسز شامل ہیں۔اِن پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یاد رہے کہ کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close