کراچی (پی این آئی) کراچی میں کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کیے گئے انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔چیئرمین انٹر بورڈ کی طرف سے کیے گئے اعلان کےمطابق 31جولائی کو ملتوی کیے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے جبکہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے زولوجی، کیمسٹری اور پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11اگست کو ہوں گے۔چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی اکنامکس، اسلامک اسٹیڈیز، جنرل ہسٹری اور سائیکلوجی کے پرچے 12 اگست کو ہوں گے۔اعلان کے مطابق 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی اور فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے۔چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں