تعلیمی اداروں کے فیصلے کے لیے اہم اجلاس طلب

اسلام آ باد (آئی این پی ) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا۔ کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے پیش نظربین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزبارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا جائے گا تاہم کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو اربوں ڈالر امداد ملنے کا روشن امکان

اسلام آ باد (آئی این پی ) آئی ایم ایف نے رکن ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کردیا جو اس کی تاریخ کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ممبر ممالک کو کورونا پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے، فنڈنگ کے ذریعے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے اور تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہوسکے گی۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے اور یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں